دہرادون: اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے لوگوں کودلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں، محترمہ بھوشن نے کہا، "سردار پٹیل اپنے عزم کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک 'مردآہن' کے نام سے مشہور ہوئے۔ وہ مادر ہند کے انمول جواہر تھے۔ ان کی قوت ارادی نے انہیں مردآہن بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد 550 سے دیسی ریاستوں کوانڈین یونین میں شامل کرنے میں سردارولبھ بھائی پٹیل نے اپنا تاریخی کردار ادا کیا۔ قومی یکجہتی کے لیے ان کی اہم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یواین آئی