ETV Bharat / bharat

Farmani Naaz Controversy: یوپی خواتین کمیشن کا فرمانی ناز کی حمایت کرتے ہوئے مسلمانوں پر قابل اعتراض تبصرہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

اترپردیش خواتین کمیشن کی رکن کمد شریواستو نے گلوکارہ فرمانی ناز کی حمایت کرتے ہوئے متنازع بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'شدت پسند جس چاند کی پرستش کسی نہ کسی شکل میں کرتے ہیں۔ اسی چاند کو شیو اپنے سر پر دھارن کیے ہوئے ہیں، تو اس کو غلط ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔' UP Women Commission Objectionable Statement on Muslims

اترپردیش خواتین کمیشن نے گلوکارہ فرمانی ناز کی حمایت کی

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 3:42 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 3:47 PM IST

بارہ بنکی: اترپردیش خواتین کمیشن نے گلوکارہ فرمانی ناز کا گانا 'ہر ہر شمبھو' گانے کے تنازع پر گلوکارہ کی حمایت کی ہے۔ ریاستی خواتین کمیشن کی رکن کمد شریواستو نے کہا کہ اس معاملے میں کمیشن گلوکارہ کے ساتھ ہے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے قابل اعتراض اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھی کسی نہ کسی شلکل میں چاند کی پوجا کرتے ہیں، تو انہیں 'ہر ہر شمبھو' گانے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'شدت پسند جس چاند کی پرستش کسی نہ کسی شکل میں کرتے ہیں۔ اسی چاند کو شیو اپنے سر پر دھارن کیے ہوئے ہیں تو اس کو غلط ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔' UP Women Commission Objectionable Statement on Muslims

اترپردیش خواتین کمیشن نے گلوکارہ فرمانی ناز کی حمایت کی

ان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے اعتراض سے خواتین کی ترقی اور خودمختاری متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے ریاستی خواتین کمیشن فرمانی ناز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ فرمانی ناز کی ہمت کو سلام کرتی ہیں۔ انہوں نے بھگوان شیو کی شان میں بھجن گایا ہے۔'

مزید پڑھیں:

Youtube Singer Farmani Naaz: فرمانی ناز کے بھجن گانے پر علما نے اعتراض جتایا

واضح رہے کہ ضلع مظفرنگر کے تھانہ کھتولی کی رہنے والی یوٹیوب سِنگر اور انڈین آئیڈل فیم رہ چکی فرمانی ناز شیو بھگتی بھجن گانے کے بعد سرخیوں میں آ گئیں ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اترپردیش کے تھانہ کھتولی کی محمدپور کی رہائشی فرمانی ناز ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ ایک یوٹیوب سنگر ہیں اور انڈین آئیڈیل میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ Muslim Singer Farmani Naaz Sang Shiv Bhajans

چند سال پہلے چوکا چولا کرتے ہوئے ان کی ذریعے گائے گئے گانے خوب وائرل ہوئے تھے اور انہیں خوب شہرت بھی ملی تھی۔ یوٹیوب پر فرمانی ناز کی پہلی ویڈیو کو تین دن میں ہی 9 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔ اس کے بعد یوٹیوب پر ان کے گیتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ فرمانی ناز اور ان کے بھائی فرمان ان دنوں شیو بھگتی والا گانا گانے سے سرخیوں میں ہیں۔

Last Updated : Aug 3, 2022, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.