پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 'اگر کسی طالب علم کو ایسا لگتا ہے کی اس کے نمبر کم ہیں، تو وہ دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جن بچوں نے بورڈ امتحان کی فیس جمع کی ہے انہیں دوبارہ فیس جمع نہیں کرنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں: متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق
نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 'مہلک وبا کے دوران ہماری پارٹی کے ممبران نے گھر گھر جاکر کورونا متاثرین سے ملاقات کیں جبکہ وہیں آج دوسری پارٹیاں سائیکل یاترا نکال رہی ہیں یہ لوگ کورونا وبا کے دوران کہاں تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُس وقت ان سیاسی پارٹیوں کا یہ بھی کہنا تھا کی ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے جبکہ آج سبھی لوگ ویکسین لگوارہے ہیں۔