ETV Bharat / bharat

Ukraine Russia War: امریکہ کی اپنے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی اپیل

یوکرین میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ "یوکرین میں جاری جنگ اور یہاں روسی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے امریکیوں کی شناخت کے باعث امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔" US Appeals To Its Citizens To Leave Ukraine Immediately

امریکہ کی اپنے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 2:12 PM IST

روسی فوج نے یوکرین میں رہنے والے امریکی شہریوں کی شناخت کرکے حراست میں لے لیا ہے، ان رپورٹس کے بعد امریکہ نے بدھ کو اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر نکل جائیں۔ یوکرین میں امریکی سفارت خانے کے مطابق یوکرین میں مقیم امریکی شہری اپنی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں۔ اس کے لیے وہ تجارتی یا کسی دوسرے نجی ذرائع نقل و حمل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین میں جاری جنگ، جرائم اور شہری بدامنی کے پیش نظر امریکی شہریوں سے بھی زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ US Appeals To Its Citizens To Leave Ukraine Immediately

انہوں نے کہا کہ "یوکرین میں جاری جنگ اور یہاں روسی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے امریکیوں کی شناخت کے باعث امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔" یوکرین میں روسی افواج کے ذریعے امریکی شہریوں کی شناخت اور حراست میں لیے جانے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب وہ زمینی راستے، روس کے زیرِ قبضہ علاقے، روس یا بیلاروس کے ذریعے ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine War: استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات

’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یہ اپیل روس کی جیل میں قید مشہور باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی اور انہیں واپس لانے کے مطالبات کے درمیان سامنے آئی ہے۔ اس پر اپنے سامان کے ساتھ ہیش آئل پر مشتمل ویپ کارٹج لے جانے کا الزام تھا۔ گرائنر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے دوران روسی حکام نے ان کی حراست میں 19 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.