ETV Bharat / bharat

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان - सिविल सेवा परीक्षा 2020 का परिणाम घोषित

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ تقرری کے لیے کل 761 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔

UPSC declared the result of civil services exam 2020
یو پی ایس سی نے سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج کا کیا اعلان
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:29 PM IST

Updated : Sep 24, 2021, 8:39 PM IST

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ (شخصیت) کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز، گروپ ’کا‘ گروپ’کھا‘میں تقرری کے لیے جمعہ کے روز حتمی نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس میں 545 مرد اور 216 خواتین سمیت کل 761 امیدواروں نے امتحان پاس کیا ہے اور کل ملا کر 761 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

شوبھم کمار نے سول سروسز امتحان 2020 میں ٹاپ کیا۔ دوسری طرف جاگریتی اوستھی اور انکیتا جین نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج دہلی ہائی کورٹ میں زیر التواء رٹ عرضی (سی) نمبر 5153/2020 اور 7351/2020 کے نتیجے کے تحت ہوں گے۔

یو پی ایس سی کے احاطے میں امتحان ہال کے قریب ایک ’سہولت کاؤنٹر‘ واقع ہے۔ امیدوار اپنا امتحان/تقرری سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23385271/23381125/23098543 پر کام کے دنوں میں علیٰ الصباح 10:00 سے شام 5:00 بجے کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔ نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ یعنی ایچ ٹی ٹی پی/ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یو پی ایس سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ آئی این پر بھی مہیا ہوگا۔ نتائج کے اعلان ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر نمبر ویب سائٹ پر مہیا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ: اے ایم یو بی ٹیک کا آف لائن داخلہ امتحان

اس سے قبل (یو پی ایس سی) نے غیر شادی شدہ خواتین کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور نیول اکیڈمی کے امتحانات کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی تھی۔ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ایک ہدایت دی تھی جس کی تعمیل میں یہ قدم اٹھایا گیا۔

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان

Last Updated : Sep 24, 2021, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.