نئی دہلی: این پی سی آئی نے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس ) یو پی آئی( کے ذریعے ادائیگی کرنے والوں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا نے 24 مارچ 2023 کو ایک سرکلر جاری کیا۔ جس کے مطابق نئے مالی سال کے یکم اپریل سے یو پی آئی کے ذریعے 2,000 روپے سے زیادہ کے ٹرانجکشن پر 1.1 فیصد پی پی آئی چارج ادا کرنا ہوگا۔دنیا کے ڈیجیٹل ہونے کے ساتھ اب زیادہ تر لوگ آن لائن پیمنٹ یعنی موبائل پیمنٹ کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہر چھوٹی بڑی دکان پر اس کی موجودگی اسے مزید مقبول بناتی ہے۔ لیکن یکم اپریل سے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) ادائیگی کرنے پر آپ کو اپنی جیب مزید ڈھیلی کرنی پڑے گی۔ این پی سی آئی نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں یو پی آئی کے ذریعے 2,000 روپے سے زیادہ کے ٹرانجکشن پر 1.1% پری پیڈ ادائیگی کا پی آئی آئی نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پی آئی آئی میں موبائل والیٹ یا کارڈ کے ذریعے ٹرانجکشن شامل ہے۔
وہیں تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے یوپی آئی رقمی لین دین پر مرکزی حکومت کی جانب سے رقم کی وصولی سے متعلق خبر پر برہمی کااظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف ادائیگیوں کے نام پر لوگوں کو آن لائن ادائیگیوں کی طرف راغب کرنا اور اب ان ادائیگیوں پر 1.1 فیصد چارج لینا مودی حکومت کی گھٹیا اخلاقیات کا ثبوت ہے۔ 10 لاکھ کروڑ روپے کے لین دین پر 1.1 فیصد ٹیکس، ہر سال 11 ہزار کروڑ روپے عوام سے وصول کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ آئی سی آئی سی آئی بینک سے پیسے نکالنے پر فیس لگے گی
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این اے سی آئی) نے حال ہی میں جاری کردہ سرکلر میں کہا ہے کہ یو پی آئی کے ذریعہ کئے جانے والے کاروباری لین دین پر 1.1 فیصد چارج وصول کیا جا سکتا ہے۔ این پی سی آئی کے حالیہ سرکلر میں یکم اپریل سے یو پی آئی کے 2,000 روپے سے زیادہ کے لین دین پر 1.1 چارجز کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔