زرعی قوانین Farm Laws کی واپسی کے بعد 'ایم ایس پی' MSP پر قانون سازی کے مطالبے کو لیکر جہاں کسان تنظیمیں ابھی بھی احتجاج اور دھرنے پر ہیں، وہیں اب جاٹ کسانوں کے علاوہ کسانوں کی مختلف تنظیموں نے 'او بی سی' OBC زمرے میں ریزرویشن Reservation کے مطالبے کو لیکر کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اسی ضمن میں میرٹھ Meerut میں 'تیاگی وکاس سمیتی' Tyagi Vikas Samiti کے کارکنان نے تیاگی سماج کو 'او بی سی' کے زمرے میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ ریاست اتر پردیش کے مغربی علاقوں میں تیاگی کسان برادری نے ہریانہ کی طرز پر یوپی میں بھی تیاگی سماج کو ریزرویشن دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبے میں بی جے پی حکومت کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیاگی سماج نے یوگی سرکار سے اب خود کو او بی سی کے زمرے میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھانی شروع کر دی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح ہریانہ سرکار نے تیاگی سماج کو او بی سی میں شامل کیا اسی طرح یوپی میں بھی تیاگی کسان برادری کو او بی سی کا درجہ دیا جائے۔
یوپی انتخابات 2022 سے قبل جہاں سیاسی جماعتیں یوگی حکومت کو گھیرنے کا کام کر رہی ہیں، وہیں ایسے میں اب اپنے مطالبات کو لیکر سماجی تنظیمیں بھی یوگی سرکار سے فریاد کر رہی ہیں کہ اترپردیش کی تیاگی سماج کو او بی سی کے زمرے میں شامل کیا جائے۔