ریاست اترپردیش رواں برس 6 ہزار 346 افراد نے حج کے لئے فارم داخل کیا ہے۔
اب عازمین حج کی خدمت کے لیے خادم الحجاج اور میڈیکل اسٹاف کے لیے درخواست طلب کی گئی ہیں۔
ریاست اتر پردیش سے بڑی تعداد میں عازمین حج مقدس سفر پر جاتے ہیں، تاہم رواں برس اس میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
اس سے پہلے یہاں سے تقریباً 32 ہزار حج بیت اللہ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
کوروناوائرس کی عالمی وبا کی وجہ سےامسال صرف 6 ہزار 347 فارم ہی پُر کئے گئے ہیں۔
یو پی اسٹیٹ حج کمیٹی نے خادم الحجاج، اسسٹنٹ افسر اور میڈیکل اسٹاف کے لئے درخواست طلب کی ہیں۔
ان میں مرد و خواتین دونوں اس کے لئے آن لائن درخواست جعم کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا وبا کے سبب عازمین حج کی تعداد میں کمی
یو پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے بتایا کہ جو لوگ خدمت کرنا چاہتے ہیں، وہ آن لائن درخواستیں ویب سائیٹ پر دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 فروری 2021 تک درخواست کی آخری تاریخ رکھی گئی ہے۔
درخواست دہندگان حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے درخواست دینے کے لیے رہنما اصول دیکھ سکتے ہیں اور آسانی سے ان عارضی عہدوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بھلے ہی یو پی حج کمیٹی ساری تیاریاں مکمل کر لے تاہم یو پی سے کتنے افراد حج کے مقدس سفر روانہ ہوں گے، اس کا فیصلہ سعودی حکومت کرے گی۔
خیال رہے کہ ابھی تک یہ بات بھی یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ کتنے افراد حج کے سفر رواں برس جا پائیں گے، تاہم سفر سے متعلق ضروری کارروائی جاری ہیں۔