اننت ناگ: پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے اننت ناگ کے ڈاک بنگو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کانگریس ایک ڈوبتی ناؤ ہے اور غلام نبی آزاد کے پارٹی سے نکلنے پر کانگریس مزید کمزور ہوگی۔ تاہم آزاد کے اُبھرنے سے بی جے پی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔Arjun Ram Meghwal On Congress in Anantnag
مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی ترقی اور گُڈ گوورننس کے موضوع پر انتخابات میں آئے گی اور انہیں امید ہے کہ اننت ناگ لوک سبھا نشست بھی بی جے پی کہ جھولی میں جائے گی۔ کشمیر کے دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد اننت ناگ میں انہوں نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں روزگار کو فروغ دینے اور سوریہ مندر جیسی جگہوں کو عالمی سیاحتی نقشے پر لانے کی بھی وعدہ بند ہے۔Arjun Ram Meghwal On Congress in Anantnag
یہ بھی پڑھیں: Arjun Ram Meghwal Visits Awantipora مرکزی وزیر برائے کلچر نے اونتی پورہ کا دورہ کیا