مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال یک روزہ دورے پر اجمیر پہنچے، جہاں انہوں نے اجمیر جنوبی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گلاب باڑی علاقے میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت صحت مرکز کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میگھوال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف وسندھرا راجے، سندھیا اور سچن پائلٹ بلکہ اشوک گہلوت بھی 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی کرسی کی دوڑ میں شریک ہیں۔ Arjun Ram Meghwal Visits Ajmer
انہوں نے کہا کہ اشوک گہلوت اپنی کرسی چھوڑنا نہیں چاہتے اور سچن پائلٹ کرسی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اندرونی معاملے کا اثر عوام کی ترقی اور انتظامیہ پر پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نچلے طبقے کے لوگوں پر ظلم بڑھ رہے ہیں۔ میگھوال نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے دانشوران طبقے نے بھی گہلوت حکومت کو اقلیتی حکومت قرار دیا ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر قواعد کے خلاف جانے کے باوجود 92 ایم ایل اے کے استعفے قبول نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام مسائل کو آئین کے مطابق دہلی لے گئی ہے۔ بی جے پی سے نکالے گئے رہنماؤں کے معاملے پر میگھوال نے کہا کہ ایسے ایم ایل اے، ایم پی یا لیڈروں کی واپسی کے بارے میں فیصلہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ ان کی واپسی سے متعلق تمام حقائق پر غور کریں گے۔ اس کے علاوہ مقامی کارکنان کی رائے بھی لی جائے گی۔ اس کے بعد ہی ان کی واپسی کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔
مرکز صحت کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ یہ عمارت بنائی گئی ہے، وہاں بہت سے لوگوں کی نظر تھی جو اس پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ایم ایل اے انیتا بھدیل نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے نہ صرف اس زمین کو مافیاؤں سے بچایا ہے بلکہ عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر ڈسپنسری بھی بنوائی ہے۔ آنے والے وقت میں علاقے کے مکینوں کو اس ڈسپنسری کا فائدہ ضرور ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Arjun Ram Meghwal Visits Awantipora مرکزی وزیر برائے کلچر نے اونتی پورہ کا دورہ کیا