ETV Bharat / bharat

عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے کی میعاد میں توسیع

مرکزی کابینہ نے عدالت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سینٹرل اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) کو پانچ برسوں کے لیے جاری رکھنے کو منظوری دے دی۔

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:40 PM IST

narendra modi
narendra modi

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں اس بابت فیصلہ کیا گیا۔ یہ منصوبہ یکم اپریل 2021 سے 31 مارچ 2026 تک پانچ برسوں کے لیے جاری رکھا جائے گا۔

اس پر آنے والی کُل 9 ہزار کروڑ روپے کی لاگت میں مرکزی حکومت کی حصہ داری 5357 کروڑ روپے ہوگی جس میں انصاف دلانے اور قانونی اصلاحات سے متعلق ایک قومی مشن کے ذریعے 'گرام نیائے یوجنا' کو مشن موڈ میں نافذ کیا جائے گا۔

مرکزی کابینہ نے 50 کروڑ روپے کے کُل اخراجات کے ساتھ پانچ برسوں کی مدت کے لیے گرانٹس کی توثیق کرکے ولیج کورٹس کو مدد دینے کے فیصلے کو بھی منظوری دی۔

حالانکہ نوٹیفائیڈ ولیج کورٹ کا آپریشن شروع ہونے اور محکمہ انصاف کے ولیج کورٹ پورٹل پر ججز کی تقرری کیے جانے اور اس بارے میں رپورٹ دیے جانے کے بعد ریاستوں کورقم جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

ایک سال کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا جائے گا ولیج کورٹ اسکیم نے دیہی علاقوں میں حاشیے پر رہنے والوں کو فوراً اور کفایتی انصاف دینے کے اپنے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے یا نہیں۔

عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے سے متعلق سہولتوں کی ترقی کے لیے سی ایس ایس 1993-94 سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.