ETV Bharat / bharat

Under Construction Warehouse Collapse: دہلی میں زیر تعمیر گودام منہدم، پانچ مزدور ہلاک

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 3:01 PM IST

Updated : Jul 15, 2022, 5:28 PM IST

دہلی کے علی پور علاقے میں زیر تعمیر گودام گرنے سے 5 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی خبر Several Killed in Warehouse Collapsed Incident ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گودام غیر قانونی طور پر بنایا جا رہا تھا، تحریری شکایت کے باوجود تعمیراتی کام نہیں روکا گیا تھا۔ Warehouse Collapsed in Alipur Delhi

Under Construction Warehouse Collapse
دہلی میں زیر تعمیر گودام منہدم، چھ مزدور ہلاک

نئی دہلی: علی پور علاقے میں جمعہ کے روز اچانک زیر تعمیر ایک گودام منہدم ہوگیا، اس حادثہ میں 5 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگ اس میں ابھی بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور فائر بریگیڈ نے 11 افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ہے۔ Under Construction Warehouse Collapsed

فائر ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق، دوپہر ایک بجے کے قریب علی پور کے بکولی گاؤں میں ایک گودام کے گرنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ جب پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم چوہان دھرم کانٹا کے قریب واقع اس گودام پر پہنچی، تو وہاں مکان کے نیچے کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہیں معلوم ہوا کہ اس کے نیچے 20 سے زائد افراد دبے ہو سکتے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک فائر بریگیڈ نے 11 لوگوں کو باہر نکال لیا تھا۔Under Construction Warehouse Collapsed

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ گودام تقریباً 5000 گز میں بنایا گیا تھا۔ اس میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار بنانے کا کام جاری تھا۔ فی الحال زخمیوں کو راجا ہریش چندر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم بعد میں پولیس کی پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ یہاں 13 مزدور کام کر رہے تھے۔ ان میں سے پانچ کی اس حادثے میں موت ہو گئی، جبکہ آٹھ زخمی مزدور زیر علاج ہیں۔Under Construction Warehouse Collapsed

یہ بھی پڑھیں: Bridge Collapses In Kokernag: کوکرناگ میں ڈمپر گزرتے ہی پُل ٹوٹ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اسے روکنے کے لیے کارپوریشن کی جانب سے ہدایات بھی دی گئی تھیں۔ لیکن اس کے باوجود یہاں یہ تعمیراتی کام جاری تھا جس میں کئی مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈی ایم آفس میں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع بھی دی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گودام غیر قانونی طور پر بنایا جا رہا تھا، تحریری شکایت کے باوجود تعمیراتی کام نہیں روکا گیا تھا۔Under Construction Warehouse Collapsed

Last Updated : Jul 15, 2022, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.