ETV Bharat / bharat

Manipur Violence امپھال میں سیکورٹی فورسز اور ہجوم کے درمیان تصادم، دو زخمی - امپھال میں بی جے پی لیڈرز کے گھر جلانے کی کوشش

امپھال میں کل رات سیکورٹی فورسز اور بھیڑ کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران بی جے پی لیڈروں کے گھروں کو جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ mobs clash with security forces in Imphal

امپھال میں سیکورٹی فورسز اور ہجوم کے درمیان تصادم، دو زخمی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 12:18 PM IST

امپھال: منی پور کے امپھال شہر میں سیکورٹی فورسز اور ہجوم کے درمیان ہوئی جھڑپ میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ امپھال میں ہجوم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے گھروں کو جلانے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق منی پور کے بشنو پور ضلع کے کواکٹا اور چوراچاند پور ضلع کے کنگوئی سے رات بھر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امپھال ویسٹ کے ایرنگبام پولیس اسٹیشن میں لوٹ کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس دوران کوئی ہتھیار چوری نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق فوج، آسام رائفلز اور منی پور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) نے امپھال میں آدھی رات تک ایک مشترکہ مارچ کیا تاکہ فسادیوں کو جمع ہونے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Violence: مرکزی وزیرمملکت برائے امور خارجہ آر کے رنجن سنگھ کی رہائش گاہ پر پٹرول بم پھینکا گیا

انھوں نے بتایا کہ تقریباً 1000 لوگوں کے ہجوم نے محل کے احاطے کے قریب عمارتوں پر دھاوا بول دیا اور آگ لگانے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق آر ایف اے نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ امپھال میں بھیڑ نے ایم ایل اے بسواجیت کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ تاہم آر اے ایف کے دستے نے ہجوم کو منتشر کردیا۔ حکام کے مطابق، ہجوم نے آدھی رات کے بعد سنجمائی میں بی جے پی کے دفتر کا گھیراؤ کیا، لیکن کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک ہجوم نے آدھی رات کے قریب امپھال میں پورم پیٹ کے قریب بی جے پی خواتین ونگ کی صدر شاردا دیوی کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی، لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں بھگا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.