عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے، وہیں چند حوصلہ مند افراد نے تمام مشکلات کے باوجود اپنے لیے کامیابی کی رہ تلاش کر لی ہے۔ کچھ نے گھر بیٹھ کر خطاطی کی، کچھ نے کپڑے اور دیگر چیزیں فروخت کرنا شروع کیا اور کچھ نے تو کیک پسٹریز بنا کر اپنے لیے روزگار کے مواقع تیار کیے۔ تاہم ان کے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ تھا کی خیریدار کے گھروں تک سامان کیسے پہنچایا جائے۔ Business Start In Corona Period
اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے فہیم صادق اور محمد عاقب زرگر نے ایٹ یور سروس ویب سائٹ (At your service) نام سے ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا اور آج کشمیر کے تین اضلاع (اناتناگ، برامولال اور سرینگر) میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فہیم کا کہنا تھا کہ "اس ویب سائٹ کے ذریعہ ہمیں کافی آسانی ہوئی ہے، اس کے ذریعہ ہم سامان کو ایک ہی دن میں ڈیلیور کر دیتے ہیں۔''
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سامان سستا اور مؤثر طریقے سے خریداروں تک پہنچ سکے۔ ہمارے کام کے طریقے سے تمام خریدار مطمئین ہیں۔ اگر شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوجائے تو ہمارا کام مزید اچھا ہوجائے گا۔''
مزید پڑھیں:۔ Gulf CEOs on Valley Trip: خلیجی ممالک کے سرمایہ کار وادی کے دورے پر
یہ دونوں دوست نہ صرف اپنے لیے روزگار کا بندوبست کر رہے ہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔
عاقب کا کہنا تھا کہ "وادی کے تمام اضلاع ہمارے رابطے میں ہیں جن کی مدد سے ہم سامان فروخت کرتے ہیں۔ سرینگر، اننت ناگ اور بارہمُلہ میں ہم خود ڈیلیور کرتے ہیں۔ کچھ ڈیلیوری لڑکوں کو بھی اپنے ساتھ جوڑا ہے اور مستقبل میں اپنا نیٹورک مزید وسیع کرنے کا ارادہ ہے۔''