ETV Bharat / bharat

کانگریس سمیت 12 اپوزیشن جماعتوں نے کورونا بحران پر مودی کو خط لکھا - 12اپوزیشن جماعتوں نے کورونا بحران پر مودی کو خط لکھا

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ان کے مشوروں کو نظرانداز کیا ہے یا جان بوجھ کر ٹھکرایا ہے۔ انہوں نے مرکز سے تمام شہریوں کو لازمی طور پر ٹیکہ لگانے کے لئے مہم چلانے کی بھی درخواست کی ہے۔

3
3
author img

By

Published : May 12, 2021, 10:37 PM IST

Updated : May 12, 2021, 10:49 PM IST

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت اپوزیشن کی 12 اہم جماعتوں کے رہنماؤں نے کورونا سے مسلسل خراب ہوتے حالات پر وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ حکومت وبا سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن کے مشورہ کو نظرانداز نہیں کرے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ان کے مشوروں کو نظرانداز کیا ہے یا جان بوجھ کر ٹھکرایا ہے۔ انہوں نے مرکز سے تمام شہریوں کو لازمی طور پر ٹیکہ لگانے کے لئے مہم چلانے کی بھی درخواست کی ہے۔

محترمہ گاندھی اور دیگر جماعتوں کے جن رہنماؤں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے ان میں جنتادل (ایس) کے ایچ ڈی دیوے گوڑا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شردپوار، شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے، ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی، ڈی ایم کے کے ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، سماج وادی پارٹی کے اکھیلیش یادو، راشٹریہ جنتادل کے تیجسوی یادو، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری شامل ہیں۔

اپوزیشن کے ان رہنماؤں نے مرکزی حکومت سے ٹیکہ کی تیاری کے لئے گھریلو سطح پر لائنسنس لازمی کرنے، بجٹ میں مختص 35000کروڑ روپے کا ویکسنیشن کے لئے استعمال کرنے اور سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر فوری طورپر کام بند کرنے کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے ٹیکہ کاری، آکسیجن اور کورونا سے لڑنے کے دیگر اقدامات کے لئے مرکز سے ریاستوں کی مدد کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو ہر مہینہ چھ ہزار روپے دینے کی بھی مانگ کی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : May 12, 2021, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.