ETV Bharat / bharat

تریپورہ: پُرتشدد واقعات کے خلاف مسلم رہنما برہم - Social Democratic Party of India

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری تسلیم رحمانی نے تریپورہ میں پیش آرہے پُرتشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'تشدد اور مساجد کو مسمار کرکے بنگلہ دیش کا انتقام نہیں لیا جاسکتا، اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائیں گے'۔

مسلم رہنما
مسلم رہنما
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 6:49 AM IST

تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے کیے گئے تشدد پر مسلم رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا ہے. اس تشدد کے دوران تقریباً 8 مساجد سمیت متعدد مسلم بستیوں کو اجاڑا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملہ پر مسلم رہنماؤں سے بات کی۔ بات چیت میں انہوں نے سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے کئے جارہے پُر تشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ بھارت کے آئین کے مطابق تمام لوگوں کو اپنے مرضی سے کسی بھی مذہب کو ماننے کی اجازت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کو تحفظ فراہم کریں۔

مسلم رہنما برہم

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری تسلیم رحمانی نے تریپورہ میں پیش آرہے پُرتشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور مساجد کو مسمار کرکے بنگلہ دیش کا انتقام نہیں لیا جاسکتا، اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائیں گے۔

تسلیم رحمانی نے کہا کہ اگر پھر سے بنگلہ دیش میں اقلیتی برادری کے خلاف تشدد شروع ہوگیا اور وہاں کی حکومت اس سے نمٹنے پر ناکام ہو گئے تو پھر آپ کیا کریں گے؟
مزید پڑھیں:

ممبئی: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مظاہرہ

ملی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر منظور عالم نے کہا کہ جن کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے وہ اگر تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں تو انہیں اپنے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے انہیں چاہیے کہ وہ فوراً استعفیٰ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.