مغربی وادی میں ایک ہفتہ سے بھی زیادہ عرصہ سے موسلا دھار بارش کے سبب کرناٹک اور گوا کی سرحد پر واقع 'دودھ ساگر آبشار' طغیانی پر ہے۔
دودھ ساگر جھرنے کی وجہ سے اس راستے پر بنا ریلوے ٹریک کیچڑ سے بھر گیا جس کی وجہ سے منگلور۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل ایکسپریس پھنس گئی۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن مسافروں کو آبشار کا خوبصورت نظارہ ضرور دیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: خاتون کی توکتے طوفان سے بچنے کی ویڈیو وائرل
مسافروں نے دودھ ساگر آبشار کا یہ خوبصورت نظارہ اپنے موبائل میں قید کر لیا۔ ویسے بارش کی وجہ سے کرناٹک-گوا ٹرین سروس کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ بارش رکنے تک ٹرین سروس معطل رہے گی۔