ETV Bharat / bharat

Transportation Arrangements for Tribes جموں و کشمیر میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے لیے انتظامات - قبائلی خاندانوں کے لئے تمام ضروری سہولیات

جموں و کشمیر میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے لئے تمام ضروری سہولیات اور ٹریفک کے ہموار انتظام کئے گئے ہیں۔ کولگام ضلع میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کی آمدورفت آج سے تین جگہوں پر شروع ہوئی ہے۔ ضلع کے قاضی گنڈ، اہربل اور دمحال ہانجی پورہ میں گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ Transportation Arrangements for Tribes in JK

Transportation Arrangements for Tribes
جموں و کشمیر میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے لیے انتظامات
author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:26 PM IST

جموں و کشمیر کے کولگام میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو تمام ضروری سہولیات اور ٹریفک کے ہموار انتظام فراہم کرنے کے لیے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ہدایت دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو بغیر کسی پریشانی کے تمام ضروری سہولیات دی جائے۔

جموں و کشمیر میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے لیے انتظامات

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو پہاڑی چراگاہوں سے گاؤں میں واپسی کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات کے لیے تیاری کریں۔ پہلی بار، جموں و کشمیر حکومت نے نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کے لیے سہولیات شروع کی ہیں، جو روایتی طور پر قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعہ ہجرت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Migration of Bakerwals: موسم گرما کی آمد کے ساتھ خانہ بدوشوں کی ہجرت شروع

اس ضمن میں کولگام ضلع میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں اور ان کے مویشیوں کی آمدورفت آج سے تین جگہوں پر شروع ہوئی ہے، ضلع کے قاضی گنڈ، اہربل اور دمحال ہانجی پورہ میں قبائلی خاندانوں کے لئے خصوصی طور پر گاڑیوں کا انتظام شروع کیا گیا ہے۔ گوجر بکروالوں نے اس ضمن میں محکمہ ایمنل ہسبڈری اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.