بلغاریہ کی پہلوان نے شروع سے ہی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور 0۔2 کی برتری حاصل کرلی۔ حالانکہ ونیش نے واپسی کرتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کئے لیکن آخر میں وینیسا نے ونیش کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔
وینیش کے پاس اب ریپچج راؤنڈ تک پہنچ کر کانسہ کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے بشرطیکہ وینیسا فائنل راؤنڈ میں پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: خاتون پہلوان انشو ملک کانسے کا تمغہ جیتنے میں ناکام
اس سے قبل ونیش نے آج صبح پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ریو اولمپک کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سویڈن کی صوفیہ میٹسن کو1۔7 سے شکست دی تھی۔ ان کے علاوہ انشو ملک آج خواتین کے فری اسٹائل 57 کلوگرام زمرے کے ریپچج راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارت کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے میں ناکام رہیں۔
یو این آئی