- سنہ 1507 ۔انگلینڈ اور ہالینڈ تجارتی معاہدے پر متفق ہوئے۔
- سنہ 1659 ۔مغل حکمران اورنگزیب باضابطہ طور پر دہلی کے تخت پر بیٹھے۔
- سنہ 1661 ۔عظیم سائنسدان آئزک نیوٹن نے کیمبرج کے ٹرینٹی کالج میں داخلہ لیا۔
- سنہ 1664 ۔مصطفی دوم ترکی کا سلطان بنا۔
- سنہ 1827 ۔یونان کی آزادی کی جنگ کے دوران ترکوں نے ایکرو پولس اور ایتھنز پر قبضہ کیا۔
- سنہ 1846 ۔امریکہ میں فلاڈیلفیا اور بالٹیمور کے درمیان ٹیلی گراف لائن کا آغاز۔
- سنہ 1875 ۔امریکہ کے سان فرانسسکو میں پیسیفک اسٹاک ایکسچینج کا آغاز۔
- سنہ 1882 ۔بمبئی میں طوفان اور سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کی موت ہوئی۔
- سنہ 1912 ۔امریکی بحریہ نے کیوبا پر تیسری بار حملہ کیا۔
- سنہ 1915 ۔ڈنمارک نے اپنے آئین میں ترمیم کرکے خواتین کو ووٹ دینے کا حق دیا۔
- سنہ 1942 ۔امریکہ نے بلغاریہ، ہنگری اور رومانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
- سنہ 1953 ۔ڈنمارک میں نیا آئین اختیار کیا گیا۔
- سنہ 1969 ۔روس کے دارالحکومت ماسكو میں بین الاقوامی کمیونسٹ کانفرنس شروع ہوئی۔
- سنہ 1984 ۔آپریشن بلیوا سٹار کے تحت امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں ہندوستانی فوج داخل ہوئی۔
- سنہ 1991 سوویت یونین کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل میخائل گوربا چوف کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
- سنہ 2013 بہار میں بجلی گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔
- سنہ 2013۔ نواز شریف ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم بنے۔
یو این آئی