Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن
ستائیس نومبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1940 میں آج ہی کے دن دوسری جنگ عظیم میں جرمنی نے فرانس کے لورین صوبے پر قبضہ کرلیا۔ Historical Events of 27th November
Published : Nov 27, 2023, 6:50 AM IST
نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 27 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں:
سنہ 602۔ روم کے بادشاہ مارس اور ان کے پانچ بیٹوں کو ایشیامائنر میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سنہ 1001۔ پشاور کے حکمراں جے پال نے غزنی کے سلطان محمود سے شکست کھائی۔
سنہ 1679۔ فرانسیسی پارلیمنٹ کووارسائی سے پیرس لے جایا گیا۔
سنہ 1703۔ انگلینڈ میں طوفان سے آٹھ ہزار موت ہوئیں۔
سنہ 1788۔ ممبئی میں جوزف لن نے غبارہ سے 2286 میٹر کی اونچائی تک پروا زکی۔
سنہ 1795۔ کلکتہ میں ایجرا اسٹریٹ کے تھیٹر پر بنگلہ ناٹک کا پہلا پروگرام ہوا۔
سنہ 1817۔ امریکی فوجیوں نے فلوریڈا کے ایک ریڈ انڈین گاؤں پر حملہ کیا جس سے سیمینول جنگ شروع ہوئی۔
سنہ 1895۔ الفریڈ نوبل نے نوبل انعام دینے کا سلسلہ شروع کیا۔
سنہ 1907۔ ہندی کے مشہور ادیب اور شاعر ہری ونش رائے بچن کی الہ آباد میں پیدائش ہوئی۔
سنہ 1912۔ البانیہ نے اپنا قومی جھنڈا منتخب کیا۔
سنہ 1919۔ بلغاریہ نے پہلی جنگ عظیم کے دوران نیولے امن معاہدے پر دستخط کئے اور وہ اپنا علاقہ یوگوسلاویہ اور یونان کو دینے پر مجبور ہوا۔
سنہ 1926۔ جاوا میں کمیونسٹوں کی مخالفت ہوئی۔
سنہ 1940۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی نے فرانس کے لورین صوبہ پر قبضہ کرلیا۔
سنہ 1942۔ دوسریجنگ عظیم کے دوران جرمن فوج تولان میں داخل ہوئی۔
سنہ 1950۔ اقوام متحدہ کی فوجیوں کو کوریا میں پیچھے ہٹنا پڑا۔
سنہ 1961۔ سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ پر فوراََ پابندی لگانے کی تجویز رکھی۔
سنہ 1962۔ چینی حملے کے دوران برطانیہ نے ہندوستان کو ہتھیار دینے کی پیش کش کی۔
سنہ 1966۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے چین کی رکنیت کے معاملے پر بحث کی۔
سنہ 1969۔ جنوبی یمن نے وسیع پیمانے پر قومی پروگرام کا اعلان کیا۔
سنہ 1967۔ زمبابوے میں فوجیوں نے 16 مشنریوں اور ان کے بچوں کے قاتلوں کا پتہ لگانے کے لئے جنگلوں میں چھاپہ مارا۔
سنہ 1971۔ سوویت مارس دوئم مریخ سیارہ پر پہنچنے والی پہلی خلائی گاڑی بنی۔
سنہ 1983۔ کولمبیائی ائیرلائنز ایویانسا کا بوئنگ 747 طیارہ میڈریڈ کے باراجاس ہوائی اڈے کے نزدیک حادثہ کا شکارہوا جس میں 181 لوگ مارے گئے۔
سنہ 1989۔ بگوٹا سے کیلی کی پرواز پر جانے والے کولمبین ایویانکا ایرلائنز کے بوئنگ 727 طیارہ میں دھماکہ کی وجہ سے اس میں سوار 107 مسافر ہلاک ہوگئے۔
سنہ 1990۔ جان میجر برطانیہ کے وزیر اعظم منتخب کیے گئے۔
سنہ 1990۔ برطانیہ کی حکمراں کنزرویٹو پارٹی نے محترمہ مارگریٹ تھیچر کے بعد جان میجر کو وزیر اعظم مقرر کیا۔
سنہ 1992۔ ونیزویلا حکومت نے باغی فوجیوں کے اقتدار پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنادیا جس میں 50افراد مارے گئے۔
سنہ 2000۔ ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ نے دنیا کی سب سے لمبی سرنگ کا افتتاح کیا۔
سنہ 2001۔ ناسا نے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے ایک سیارہ کے آس پاس آب و ہوا کی موجودگی کا پتہ لگانے کا اعلان کیا۔ ناسا کے مطابق اس سیارہ کی دوری زمین سے 150 نوری سال ہے۔
سنہ 2002۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکامی کی جانچ کیلئے ہنری کسنجر کی سربراہی میں نگرانی کمیشن تشکیل دیا۔
سنہ 2003۔ تائیوان نے چین کی مخالفت کے باوجود اپنے یہاں ریفرنڈم کرانے کیلئے بل منظور کیا۔
یو این آئی