ETV Bharat / bharat

Today in History دو اگست کے اہم تاریخی واقعات - آج کی ملکی و عالمی تاریخ

ملکی اور عالمی تاریخ میں دو اگست کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں- آج ہی کے دن برطانوی فوج نے مرشد آباد پر قبضہ کرنے کے بعد گریا میں میر قاسم کے ساتھ لڑائی لڑی جس میں میر قاسم کو پھر سے شکست ہوئی۔

Today in History
Today in History
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 6:33 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 2 اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1763۔ برطانوی فوج نے مرشد آباد پر قبضہ کرنے کے بعد گریا میں میر قاسم کے ساتھ لڑائی لڑی جس میں میر قاسم کو پھر سے شکست ہوئی۔

1790۔ امریکہ میں پہلی بار مردم شماری ہوئی۔

1831۔ نیدرلینڈ کی فوج نے دس دن کی مہم کے بعد بیلجئم پرقبضہ کیا۔

1858۔ برطانوی حکومت نے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ منظور کیا جس کے تحت ہندستان میں انتظامیہ کا ذمہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے لے کر برطانوی حکومت کو سونپا گیا۔

1870۔ لندن میں دنیا کے اولین زیر زمین ٹیوب ریلوے (ٹاور سب وے) کی شروعات ہوئی۔

1914۔ بیلجئم کی حکومت کا جرمنی کو الٹی میٹم۔

1914۔ جرمنی اور ترکی نے ایک خفیہ سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1918۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد جاپان نے سائبریا میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

1922۔ چین میں سمندر طوفان ٹائفون سے تقریباََ 60 ہزار افراد مارے گئے۔

1935۔ برطانوی حکومت نے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ منظور کیا جس کے تحت برما (اب میانمار) اور ادن کو ہندوستان سے الگ کیا گیا۔

1939 ۔ دنیا کے مشہور سائنسداں البرٹ آئنسٹائن نے جوہری ہتھیار تحقیق پروگرام شروع کرنے کے لئے صدر روزویلٹ کو خط لکھا۔

1944۔ ترکی نے نازی جرمنی کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع کئے۔

1955۔ سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1970۔ ہندوستان کی اولین خاتون سفارتکار موتھمبا چوہیویا بیلیپا کی ہنگری کے سفیر کی حیثیت سے تیعناتی۔

1980۔ اٹلی میں بم دھماکے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے۔

1985 امریکہ میں جمبو جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوا جس سے 130 لوگ مارے گئے۔

1987۔ وشوناتھن آنند عالمی جونیئر شطرنج چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بنے۔

1990۔ عراق نے کویت پر حملہ کیا۔

1999۔ مشرقی ہند کے گیسال اسٹیشن پر دو ٹرینوں کی ٹکر میں پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔

1999۔ چین نے سطح سے سطح پر 8000 کلومیٹر لمبی دوری کی صلاحیت والی ایک میزائل کا تجربہ کیا۔

2013۔ اجارہ داری مخالف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں چین میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی جانسن اور جانسن پر 85 ہزار يورو ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.