نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 06 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1825 - بولیویا نے پیرو سے آزادی حاصل کی۔
1862 - مدراس ہائی کورٹ کا قیام عمل میں آیا۔
1906 - ممتاز آزادی پسند چترنجن داس اور کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے مل کر 'وندے ماترم' اخبار کی اشاعت شروع کی۔
1914 - آسٹریا نے روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1937 - امریکہ میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ قائم ہوا۔
1945ء امریکہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا۔
1960 - کیوبا نے ملک کے تمام اثاثوں کو قومیا لیا۔
1962 - جمیکا میں برطانوی سلطنت کا خاتمہ ہوا اور اسے آزادی ملی۔
1986 - بھارت کے پہلے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش ہوئی۔
1996 - ناسا نے مریخ پر زندگی کا امکان ظاہر کیا۔
2001 - بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی معاہدہ۔
2010 - جموں و کشمیر میں سیلاب سے کم از کم 255 افراد ہلاک ہوئے۔
2011 - تھائی لینڈ میں پویا تھائی پارٹی کی ینگ لک شیناواترا ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
2011 - مشرقی افغانستان میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے 31 امریکی اور سات افغان فوجی ہلاک ہوئے۔
2012 - ناسا کا کیوریوسٹی روور مریخ پر پہنچا۔
2015 - سعودی عرب کے شہر ابھا میں ایک مسجد پر خودکش بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
2019 - سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کا انتقال ہوگیا۔
2019 - ہریانہ نے مہاراشٹرا کے مکوکا(مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) کی طرز پر ہرکوکا (ہریانہ کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) قانون نافذ کیا۔
2019 - کنزیومر پروٹیکشن بل کو پارلیمنٹ نے منظور کر لیا۔
یو این آئی