ETV Bharat / bharat

Kisan Mahapanchayat in Delhi کسان مہاپنچایت کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

دہلی میں خاص طور پر ٹکری، غازی پور اور سنگھو سرحدوں اور نئی دہلی ضلع کے علاقے میں کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر سیکورٹی کو سخت کر دیا ہے۔ Kisan Mahapanchayat in Delhi

Kisan Mahapanchayat in Delhi
Kisan Mahapanchayat in Delhi
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 2:18 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولس نے پیر کو کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر قومی دارالحکومت خاص طور پر ٹکری، غازی پور اور سنگھو سرحدوں اور نئی دہلی ضلع کے علاقے میں سیکورٹی کو سخت کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکھیم پوری قتل کیس میں ملوث بتائے گئے اجے کمار مشرا کے والد اور وزیر اجے کمار مشرا کو ہٹانے اور کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کے مناسب نفاذ کے مطالبہ کو لے کر کسان گروپ جنتر منتر پر مہا پنچایت کے انعقاد کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹکری بارڈر، ریلوے ٹریک اور میٹرو اسٹیشن کے کے اہم چوراہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ Tight Security in Delhi ahead of Kisan Mahapanchayat

یہ بھی پڑھیں:

دہلی پولیس نے کہا کہ کسی بھی امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے ایک فل پروف منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نےبھی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے اور لوگوں کو کسانوں کی مہاپنچایت کے دوران متعدد راستوں سے بچنے کے لیے متنبہ کیا ہے۔
جنتر منتر پر کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر ٹالسٹائی مارگ، سنسد مارگ، جن پتھ، آؤٹر سرکل کناٹ پلیس، اشوک روڈ، بابا کھڑک سنگھ مارگ اور پنڈت پنت مارگ پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا، سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے لیڈر یوگیندر یادو نے واضح کیا کہ کسان مہاپنچایت کا ایس کے ایم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا، "صرف واضح کرنے کے لیے، آج دہلی میں منعقد کی جارہی کسان مہاپنچایت کا سنیکت کسان مورچہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.