ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن میں کل دیر شام ایک آلٹو کار کھائی میں جا گری جس سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Himachal Pradesh
اس کار میں چھ افراد سوار تھے۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔Three of family killed as car falls into roadside
پولیس کے مطابق آلٹو کار میں چھ افراد رام پور سے مشنو جا رہے تھے کہ جھاکڑی تھانے کے تحت ڈوفڑا گاؤں کے قریب کار سڑک سے پھسل کر 150 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں پشمو نامی خاتون کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دیگر دو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ یہ سب اپنے رشتہ داروں کے پاس جا رہے تھے۔
پولیس نے مرنے والوں کی شناخت پسمو دیوی (67) ساکن نرمند، گیان چند ساکن سرہان اور گوکل چند ساکن شہلاٹ کے طور پر کی ہے۔ زخمیوں میں ڈرائیور سورت رام اور دو لڑکیاں ردھیما اور شانوی شامل ہیں۔ ڈی ایس پی رام پور چندر شیکھر نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ جھاکڑی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:Shimla Road Accident ہماچل میں کار کھائی میں گرنے سے چار لوگوں کی موت
یواین آئی۔