مغربی بنگال کے آسنسول میں بدھ کی شام شبھندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم کرنے کے پروگرام میں بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔جس کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔Stampede at Subhendu Adhikari event
اس حادثے پر ٹی ایم سی نے شبھندو ادھیکاری کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ٹی ایم سی کے ترجمان کنال گھوش نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے پولیس کی اجازت کے بغیر اس غیر قانونی ریلی کا انعقاد کیا۔ غریبوں کی زندگیوں سے کھیلا گیا۔
وہیں آسنسول پولیس کمشنر سدھیر کمار نیل کانتم نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ پولیس کو بی جے پی لیڈر کے پروگرام کے بارے میں بھی علم نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر پروگرام کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔ کلکٹر ایس ارون پرساد نے کہا کہ وہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے حکومت سے بات کریں گے۔ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: TMC vs BJP دسمبر کا مہینہ ترنمول کانگریس کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے، شبھیندو ادھیکاری