نئی دہلی غیرممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرملک میں انفیکشن سے نمٹنے کی تیاریوں کی جانچ کے لیے منگل کو ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا جائے گا۔Coronavirus Update
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ موک ڈرل ضلعی سطح پر کی جائے گی۔
خط میں انہوں نے کہا ہے کہ موک ڈرل میں آر ٹی پی سی آر، ٹیسٹنگ، بیڈز، آکسیجن اور انسانی وسائل کی دستیابی اور کارکردگی کو دیکھا جائے گا۔ موک ڈرل کی نگرانی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا اس کے مساوی افسر کریں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موک ڈرل کے دوران تمام متعلقہ حکام کو موقع پر موجود رہنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:Covid Cases in India کورونا سے گھبرائیں نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں
یواین آئی