افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے بعد دنیا کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، یہ کہنا ہے معروف شیعہ عالم علامہ اعجاز فرخ کا۔ وہ محرم کی مجالس کے سلسلے میں اورنگ آباد کے دورے پر ہیں۔
مرزا ورلڈ بک ڈپو میں 'مصنف سے ملیے' پروگرام سے علامہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں علامہ اعجاز فرخ نے کہا کہ بیس سال پہلے کے طالبان اور موجودہ طالبان میں زمین آسمان کا فرق صاف نظر آرہا ہے۔ اس تقریب میں اردو ادب،زبان اور حیدرآبادی تہذیب پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ معروف ادیب نور الحسنین نے علامہ اعجاز فرخ کو عظیم علمی شخصیت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: