احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد شہر میں بچے چور گینگ بہت سرگرم ہے اور روزآنہ کسی نہ کسی بچے کی غائب ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس سے بچے اور والدین میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا اور والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے ڈر رہے ہیں۔ ایسے میں احمدآباد کے سرخیز علاقے میں واقع دی نیو نورنگ اسکول کے ذمہ داروں نے بچوں کی حفاظت کے لئے کچھ اہم فیصلے لیے ہیں۔Children Theft Incident In Ahmedabad
اس تعلق سے دی نیو نورنگ اسکول کے پرنسپل عرفان ارب نے کہا کہ شوشل میڈیا اور خبروں میں یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ علاقے میں بچوں کی چوری ہورہی ہے، جس سے اسکول میں آنے والے طلبہ کی سکیورٹی کے لیے ہم نے مخصوص قدم اٹھائے ہیں۔ اسکول میں بچوں کے داخل ہونے کے بعد ہم اسکول کا دروازہ پورا دن بند رکھتے ہیں اور اسکول کے ہر کمرے اور گیٹ پر ہم نے سی سی ٹی وی کیمرا لگا دیا ہے اور جو بھی والدین اپنے بچوں کو لینے اسکول آتے ہیں، انہیں آدھار کارڈ دکھا کر بچوں کو لے جانے دیا جا رہا ہے کوئی اجنبی شخص کو اسکول میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔ اسکول میں وقفہ کے دوران بچوں کو اسکول سے باہر نکلنے نہیں دیا جاتا بلکہ اسکول کے کیمپس کے اندر بھی بچوں کو ناشتہ اور کھانا نہ کھانا دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Child Theft Gang Arrested: علی گڑھ پولیس نے بچہ چوری گینگ کا پردہ فاش کیا
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ والدین کو بھی اپنے بچے کی حفاظت کے لیے تعاون دینے ہوگا۔ وہ اپنے بچوں کو گھر سے باہر نکلنے نہ دیں اور وقت پر اسکول میں چھوڑنے آئیں اور وقت پر اس اسکول لینے آئیں اور بچے کو اکیلا نہ بھیجیں اور نہ ہی اکیلا باہر جانے دیں۔ بچوں کی حفاظت کے لیے لیے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔