تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں تیندوا کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ ضلع کے پنچکل پیٹ منڈل کے مولی گوڑہ دیہات کی اہم شاہراہ پر تیندوا کی موجودگی سے علاقہ میں رہنے والے افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور مقامی افراد رات جاگ کر گذار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ گاندربل: بچی کو اپنا نوالہ بنانے والا تیندوا پکڑا گیا
گذشتہ 20دنوں کے دوران سڑک پر دو تا تین مرتبہ یہ تیندوا نظر آیا۔ بعض افراد نے اس کی ویڈیو لیتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا جس کو دیکھ کر علاقے کے لوگ مزید خوفزدہ ہوگئے۔ گذشتہ ہفتہ اس تیندوے نے دو مویشیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
(یو این آئی)