ETV Bharat / bharat

'ملک مودی حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی سے گھرا ہوا ہے'

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر خارجہ پالیسی کو لے کر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کمزور پالیسی نے سرحد پر خطرہ پیدا کر دیا ہے اور مودی اہم ایشوز پر اپوزیشن کو ساتھ نہ لیکر چلنے پر اڑے ہوئے ہیں۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 11:42 AM IST

Updated : Oct 16, 2021, 1:16 PM IST

آج یہاں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہمیشہ مضبوط پوزیشن رہی ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کمزور کردیا ہے اور چین ہماری کمزوری سے دراندازی کررہا ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ چین ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ سرحد پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔

کسانوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا کہ ملک کے کسانوں اور کسانوں کی تنظیمیں زراعت کے خلاف تین کالے قوانین کے خلاف مسلسل لڑ رہی ہیں ، لیکن حکومت اپنے کچھ منتخب سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ان کے مطالبات کو قبول نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے قابل نفرت انگیز عمل ماضی قریب میں لکھیم پور کھیری میں ہوا جہاں کسانوں کو گاڑیوں سے کچل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجیب کی برآمدگی کب ہوگی؟ گمشدگی کے پانچ سال مکمل

انہوں نے جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے۔ اس دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ووٹ کی سیاست کے لیے ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کام کر رہی ہے۔

کانگریس صدر نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حکومت کی کمزور پالیسی کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت ابتر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، حکومت اس پر قابو پانے کے لیے کوئی قدم اٹھانے سے قاصر ہے۔

یواین آئی،اظ

Last Updated : Oct 16, 2021, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.