ETV Bharat / bharat

Pakistani Woman Married An Indian Man سرحد عبور کرنے والی اقرا جیوانی کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا - Iqra Jiwani

بھارتی سرحد کو عبور کرکے ایک ہندوستانی نوجوان سے شادی کرنے والی 19 سالہ اقرا جیوانی کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اقرا جیوانی کا کوئی مشتبہ یا مجرمانہ پس منظر نہیں ہے۔ The Indian government sent Iqra Jiwani back to Pakistan

بھارتی حکومت نے سرحد عبور کرنے والی اقرا جیوانی کو پاکستان واپس بھیج دیا

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 1:25 PM IST

بنگلورو: بھارتی حکومت نے اقرا جیوانی نامی خاتون کو اسکے آبائی وطن پاکستان واپس بھیج دیا ہے۔ اقرا نے سرحد عبور کرکے ایک ہندوستانی نوجوان سے شادی کی تھی، جس سے وہ محبت کرتی تھی۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 19 سالہ اقرا جیوانی کا کوئی مشتبہ یا مجرمانہ پس منظر نہیں ہے۔ وہ صرف اپنے عاشق ملائم سنگھ یادو سے شادی کرنے کے لیے بھارت آئی تھی۔ بتادیں کہ رواں برس 23 جنوری کو بیلندور پولیس نے خاتون کو اسکے شوہر کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ پاکستان کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اقرا کا آن لائن گیم لوڈو کے ذریعے ملائم سنگھ یادو سے تعارف ہوا تھا۔ اس دوران دونوں کے درمیان محبت ہوگئی اور انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اقرا اپنے والدین کو بتائے بغیر نیپال کے کھٹمنڈو چلی آئی، جہاں سے وہ بہار کے بیر گنج بارڈر کے راستے سے بھارت میں داخل ہوئی۔

دونوں نے سرجا پور روڈ کے قریب جناسندرا میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کی۔ یادو نے اپنا آدھار کارڈ ’روا یادو‘ کے نام سے بنوایا تھا اور پاسپورٹ کے لیے درخواست بھی دی تھی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے پاکستان میں اقرا کے والدین کا پتا لگایا اور مقامی پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس ٹیم نے اقرا اور ملائم سنگھ یادو کو گرفتار کر لیا اور انہیں فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے سامنے پیش کیا تھا۔ جس کے بعد حکام نے اقرا کا مجرمانہ پس منظر دیکھ کر اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:۔ Visa Violation Case بھٹکل میں شوہر اور اس کی پاکستانی بیوی کو قید کی سزا

ذرائع کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اقرا اور ملائم دونوں کا کوئی مجرمانہ یا مشکوک پس منظر نہیں ہے۔ جانچ مقامی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے کی تھی۔ دونوں چار سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں تھے۔ حکام نے اقرا کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی تیاری شروع کی تو اس نے واپس جانے سے انکار کر دیا اور ملائم سنگھ کے ساتھ رہنے پر اسرار کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس نے حکام سے درخواست کی کہ اسے ملک بدر نہ کیا جائے۔ نوجوان خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک ہندوستانی سے شادی کی ہے، اس لیے اسے اس کے ساتھ یہاں رہنے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ حکام نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے رابطہ کیا تھا اور اس عمل میں تقریباً دو ماہ لگے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.