ETV Bharat / bharat

World Water Day 2022: حکومت پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پانی کے عالمی دن پرسلسلے وار ٹویٹس کرتے ہوئے کہا، ’’پانی کے عالمی دن پرہم پانی کی ہر بوند کو بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ہمارا ملک پانی کے تحفظ اور شہریوں تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جل جیون مشن جیسے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔ Government is Committed to Water Conservation

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 2:12 PM IST

مودی
مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر پانی کی ہر ایک بوند کو بچانے کےعزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

مودی منگل کو پانی کے عالمی دن پرسلسلے وار ٹویٹس کرتے ہوئے کہا، ’’پانی کے عالمی دن پرہم پانی کی ہر بوند کو بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ہمارا ملک پانی کے تحفظ اور شہریوں تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جل جیون مشن جیسے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔ Government is Committed to Water Conservation

انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پانی کے تحفظ نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے اور اس کے تحت ملک بھر میں نئے نئے طریقے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، "ماؤں اور بہنوں کی زندگی کو آسان بنانے میں جل جیون مشن انتہائی کارگر ثابت ہو رہا ہے۔ عوام کی شرکت سے گھر گھر نلکے سے پانی فراہم کرنے کا عزم پورا ہو گا۔

انہوں نے پانی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر فرد اور ادارے کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں:'ورلڈ واٹر ڈے' کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

وزیر اعظم نے پانی کے تحفظ کو بڑھاتے ہوئے کرہ ارض پر زندگی کو پائیدار بنانے میں تعاون دینے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا ہر قطرہ ہمارے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.