ETV Bharat / bharat

مظفر نگر: یوم اطفال پر بچوں نے مختلف پر ماڈل تیار کیے - کھانے اور پینے کے اسٹال لگائے

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج یوم اطفال کے موقع پر اقراء پبلک اسکول رحمت نگر میں بچوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا۔

یوم اطفال کے موقع پر اسکولی بچوں نے لگایا میلا  The children made models on the occasion of Children's Day in muzaffarnagar  a program organized on Children's Day in muzaffarnagar  Children's Day news  Jawaharlal Nehru Former Prime Minister of India  Jawaharlal Nehru birthday  یوم اطفال کے موقع پر بچوں نے ماڈل تیار کئے  اقراء پبلک اسکول رحمت نگر میں بچوں کے میلے کا انعقاد  گیمز کے کاونٹر لگائے  کھانے اور پینے کے اسٹال لگائے  انعامات و اسناد سے نوازا گیا
یوم اطفال کے موقع پر بچوں نے ماڈل تیار کئے
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 7:41 PM IST

اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے مختلف میدانوں میں اپنی لیاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عنوانات پر ماڈل تیار کیے۔ بچوں نے تفریح اور کھیل کے لئے مختلف طرح کے گیمز کے کاؤنٹر لگائے، کھانے اور پینے کے اسٹال لگائے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ ان میں تین بچوں نے پوزیشن بھی حاصل کی جن میں عبدالصمد، مدحت نور کاظمی اور صوفیا نے اول دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔

یوم اطفال کے موقع پر بچوں نے ماڈل تیار کئے

اردو تحریری مقابلے میں شرکت کرنے والے آٹھ طلبا کو سرٹیفکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔

طالبہ صوفیہ نے بتایا کہ آج پنڈت جواہرلال نہرو کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر میں نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واٹرفال موئنٹن تیار کیا ہے، جس کا مقصد استعمال شدہ اشیا کا بہتر استعمال کرنا ہے۔

وہیں، اسکول مینیجر اوصاف احمد انصاری نے کہا کہ جواہرلال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم نے بال میلا کا انعقاد کیا جس کے ذریعہ استعمال شدہ اشیاء کو استعمال کے قابل بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اننت ناگ: جسمانی طور پر مخصوص بچوں نے منایا یوم اطفال

اس موقع پر ایڈوکیٹ محبوب علی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے، جس کی حفاظت اور اس کا استعمال ہمیں اور ہمارے بچوں کو کرنا ہے۔ اسکول اسٹاف کا اس پروگرام کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔

پروگرام کا افتتاح انو قریشی وارڈ ممبرکھالا پار اور اسکول مینیجر اوصاف احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر تحسین علی اساروی کو ارڈینیٹر یو ڈی او کلیم تیاگی، یو ڈی او صدر شہزاد علی بدرالزماں خان موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.