ETV Bharat / bharat

'تریپورہ میں مظالم ریاستی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے' - مہاراشٹر

اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے، کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد بھی کچھ نہیں بدلا بلکہ ہمارے فوجی مارے جارہے ہیں، عام شہری مارے جارہے ہیں، پاکستان سے ڈرونز میں ہتھیار آرہے ہیں، ایسے حالات میں حکومت کیا کررہی ہے۔

تریپورہ میں ہورہے مظالم ریاستی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے: اویسی

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 8:40 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے خلد آباد علاقے میں مجلس اتحاد المسلمین کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں اقلیتوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ ریاستی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

تریپورہ میں ہورہے مظالم ریاستی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے: اویسی

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری اور عمر گوتم کے معاملے کو لیکر اسد الدین اویسی نے سکیولر پارٹیوں کی خاموشی پر نشانہ سادھا، ان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے ووٹوں پر حق جتانے والی سکولر پارٹیوں کا منہ اس وقت کیوں بند ہوجاتا ہے، جب مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اسی کی آواز سنی جاتی ہے جن کے پاس سیاسی طاقت ہے، اس لیے بھارت کی اقلیتوں کو یہ پورا حق ہے کہ وہ بھی اپنی قیادت کو پیدا کریں، یہی وجہ ہے کہ ایم آئی ایم ملک بھر میں اپنا دائرہ وسیع کررہی ہے۔

اترپردیش الیکشن کو لیکر اسد الدین اویسی نے امید ظاہر کی ہے کہ نتائج مثبت رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے کردیا گیا ہے، وجہ صاف ہے کہ قیادت کو ابھرنے نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ اورنگ آباد: تری پورہ میں جاری تشدد کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج

انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے، کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد بھی کچھ نہیں بدلا بلکہ ہمارے فوجی مارے جارہے ہیں، عام شہری مارے جارہے ہیں، پاکستان سے ڈرونز میں ہتھیار آرہے ہیں، ایسے حالات میں حکومت کیا کررہی ہے؟ مودی کے دور حکومت میں ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.