ETV Bharat / bharat

چھتیس گڑھ: کورونا کے قہر سے کئی شہروں میں خوفناک صورتحال

اسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہیں، شمشان گھاٹ میں بھی آخری رسومات کے لیے قطاریں لگ رہی ہیں۔ ریاست میں کورونا کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

چھتیس گڑھ: کورونا کے قہر سےکئی شہروں میں خوفناک صورتحال

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 2:47 PM IST

کورونا انفیکشن کے قہر سے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں خوفناک صورتحال ہے ۔

اسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہیں، شمشان گھاٹ میں بھی آخری رسومات کے لیے قطاریں لگ رہی ہیں۔ ریاست میں کورونا کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ریاست میں گذشتہ 31 مارچ کو 24 گھنٹے میں 4563 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور 28 افراد کی موت ہوئی تھی، صرف 11 دنوں میں نئے کیسز کی تعداد تین گنا بڑھ کر چوبیس گھنٹے میں 14098 درج کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران تین گنا سے بھی زیادہ 97 اموات درج کی گئیں۔

31 مارچ تک کو ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25529 تھی جو کہ کل تک بڑھ کر 85860 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت رائے پور کی صورتحال ابتر ہے۔ یہاں نئے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اموات بھی سب سے زیادہ ہو رہی ہیں ۔ایمس اور میڈیکل کالج اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی بھرتی کے لئے بیڈ خالی ملنا مشکل ہوگیا ہے ۔

نجی اسپتال بھی مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ آکسیجن والے بیڈ اور وینٹی لیٹروں کی بھی کافی قلت ہے ۔ سرکاری دعوؤں کے برعکس مریضوں کے اہل خانہ خالی بیڈ کے لئے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کے چکر لگانے کے لئے مجبور ہیں ہیں۔ ریاست میں ریمڈیسورانجیکشن کی بھی بھاری قلت ہے۔وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھی اس جانب مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کی توجہ مبذول کر ا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.