ETV Bharat / bharat

Tenant Murdered: دہلی کے نظام الدین علاقے میں کرایہ دار کا چاقو سے قتل - متوفی کی شناخت رضی کے طور پر ہوئی

حضرت نظام الدین علاقہ میں مکان مالک کے بیٹے نے ایک نوجوان کو سرعام چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ متوفی کی شناخت رضی کے طور پر ہوئی ہے۔

دہلی کے نظام الدین علاقے میں کرایہ دار کا چاقو سے قتل

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 12:27 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے حضرت نظام الدین تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر ہلاک کرنے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ متوفی کی شناخت رضی کے طور پر کی گئی ہے۔ پورے معاملے میں پولیس قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش میں مصروف ہے۔ معلومات کے مطابق ملزم کامران کا اپنی والدہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ مقتول بچانے کے لیے آیا تو ملزم کامران کمرے سے چاقو لے کر آیا اور رضی پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہو گیا۔ زخمی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی دوپہر پولیس کو حضرت نظام الدین کے علاقے کھوسو بستی سے لڑائی کی کال موصول ہوئی تھی۔ موقع پر پہنچ کر پتہ چلا کہ ایک نوجوان چاقو کے وار سے زخمی ہوا ہے جس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ فی الحال پولس قتل کا مقدمہ درج کرکے پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا ہے اور مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.