ETV Bharat / bharat

K Chandrashekhar Rao on Surgical Strike: کے چندر شیکھر راؤ نے مرکز سے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگا

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 1:03 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگا تھا۔ اتراکھنڈ انتخابات میں بی جے پی سے ثبوت مانگنے کو ایشو بنانے کے بعد ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک پر بحث ہو رہی ہے۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ راہل ہی نہیں، میں بھی مرکزی حکومت سے بھی سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگتا ہوں۔ K Chandrashekhar Rao Questions Surgical Strike

کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگا

پلوامہ حملے کی برسی سے ایک دن قبل تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی حکومت سے پاکستان میں کیے گئے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ راہل گاندھی نے سرجیکل اسٹرائیک پر صحیح سوال اٹھایا تھا، وہ کانگریس کے صدر ہونے کی حیثیت رکھتے تھے اور انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میں بھی حکومت ہند سے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگتا ہوں۔ حکومت ہند کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں عوام کی فکر مندی کو دور کرے۔ K Chandrashekhar Rao Questions Surgical Strike

قابل ذکر کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بشوا سرما نے اتراکھنڈ میں اپنی مہم کے دوران پی او کے میں عسکریت پسندوں کے کیمپوں پر بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہمانتا بشوا سرما نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے راہل سے کبھی ثبوت نہیں مانگا کہ وہ راجیو گاندھی کے بیٹے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی نے ہفتہ کو ایک ریلی میں اس بیان کے لئے ہمانتا بشوا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ وزیراعظم سرجیکل اسٹرائک کا ثبوت دیں۔ کمل ناتھ

اپنے بیان پر ہمانتا بشوا سرما نے کے سی آر سے پوچھا تھا کہ جب راہل گاندھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھا رہے تھے تو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ خاموش کیوں تھے؟

راہل کے اس بیان پر انہوں نے نہ تو کوئی ردعمل ظاہر کیا اور نہ ہی ٹویٹ کیا۔ اس کے جواب میں کے سی آر نے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان غلط نہیں ہے، میں بھی اب سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق ثبوت مانگتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.