ETV Bharat / bharat

Land For Jobs Case تیجسوی یادو 25 مارچ کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے

بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ان کی دلیل کو مسترد کر دیا ہے۔ اس طرح اب انہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 4:12 PM IST

نئی دہلی: تیجسوی یادو کو نوکر ی کے عوض زمین گھپلے کے معاملے میں جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے دالت نے تیجسوی کی سی بی آئی کے سمن پر روک لگانے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ تیجسوی کو 25 مارچ کو صبح 10.30 بجے سی بی آئی دفتر جانا ہی ہوگا۔ سماعت کے دوران تیجسوی کے وکیل نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اگر تیجسوی ایجنسی کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد سی بی آئی نے عدالت سے کہا کہ ہم انہیں گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ پیش ہوں، کیونکہ انہیں کچھ دستاویزات دکھانی ہیں۔ اگر وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سامنے آئیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

تیجسوی یادو نے سی بی آئی کی جانب سے پیشی کے لیے تین سمن موصول ہونے کے بعد یہ عرضی دائر کی تھی۔جسٹس دنیش کمار شرما کے سامنے سی بی آئی کے سمن کی مخالفت کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ 'میں بہار کا نائب وزیر اعلیٰ ہوں۔ ریاست میں بجٹ اجلاس ہو رہا ہے۔ میں اس میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔ میری بیوی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ پھر بھی مجھے ایک دن کے لیے یہاں آنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ تیجسوی یادو کو پہلے بھی سمن دیا گیا ہے۔ کیس میں ہماری چارج شیٹ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ ہم اس ماہ رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس پر تیجسوی یادو نے یقین دلایا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے کو تیار ہیں۔ تاہم، سی بی آئی نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ تیجسوی یادو کو گرفتار نہیں کرے گی۔ اس شرط پر تیجسوی یادو نے ہفتہ کو ذاتی طور پر سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا یقین دلایا۔

اس کے بعد اب یہ طے ہوگیا ہے کہ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو 25 مارچ کو ذاتی طور پر سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہوں گے۔ اس سماعت کے دوران تیجسوی یادو کے وکیل نے عدالت میں ہنستے ہوئے ایک بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں حاضر ہوا اور اگر آئی او نے اچانک کہا کہ ہمیں اوپر سے کال آئی ہے تو ہمیں گرفتار کرنا پڑے گا۔ پھر ..... اس وقت اوپر سے آئے فون کو سنبھالنا بہت مشکل ہے۔ پتہ نہیں اوپر سے کون فون کرتا ہے؟ تاہم اس سماعت کے دوران ہی سی بی آئی نے تیجسوی یادو کو گرفتار نہیں کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس کے بعد تیجسوی ذاتی طور پر پیشی کے لیے راضی ہو گئے۔ یہ معاملہ لالو پرساد سے متعلق ہے جو 2004 سے 2009 تک مرکزی وزیر ریلوے تھے۔ الزام ہے کہ لالو پرساد نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے خاندان کو زمین کے عوض ریلوے میں نوکری دلائی۔ سی بی آئی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ریلوے میں کی گئی بھرتیاں ہندوستانی ریلوے کے ضابطوں اور رہنما خطوط کے مطابق نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tejaswi Yadav Moves Delhi High Court تجسوی یادو سی بی آئی سمن معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.