ETV Bharat / bharat

''اساتذہ کا تعلق فرشتوں کی برادری سے ہے'' - یوم اساتذہ

محترمہ صبیحہ زبیر نے کہا کہ ایک بادشاہ بھی استاد کے بغیر بادشاہ نہیں بن سکتا لہذا اساتذہ کو اپنے آپ پر فخر ہونا چاہئے، معاشرے میں ان کا سب سے بڑا رُتبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ استاد ہی ہوتے ہیں جو معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں۔

prof sabiha zubair
prof sabiha zubair
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 2:23 PM IST

آج یوم اساتذہ "ٹیچرَ ڈے" کی مناسبت سے شہر بنگلور کی معروف ادیبی، مصنف و عباس خان ویمینس کالج کی نائب پرنسپل پروفیسر صبیحہ زبیر نے اساتذہ کے نام اپنا ایک پیغام پیش کیا۔

صبیحہ زبیر نے کہا کہ اساتذہ فرشتوں کی برادری سے ہیں کہ سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے ایک استاد کا رول ادا کیا اور اللہ کے رسول کو قرآن کے علم سے آراستہ کیا۔محترمہ صبیحہ زبیر نے کہا کہ ایک بادشاہ بھی استاد کے بغیر بادشاہ نہیں بن سکتا لہذا اساتذہ کو اپنے آپ پر فخر ہونا چاہئے، معاشرے میں ان کا سب سے بڑا رُتبہ ہے۔

prof sabiha zubair

انہوں نے کہا کہ وہ استاد ہی ہوتے ہیں جو معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں۔ پروفیسر صبیحہ زبیر نے بتایا کہ ایک استاذ کو تعلیم کا چلتا پھرتا اشتہار ہونا چاہیے جس سے کہ وہ طلبا اور کی رہنمائی کرسکے۔

مزید پڑھیں:۔ Teacher's Day: استاد کو ایک اچھا دوست ہونا چاہیئے۔ استاد کی حیثیت سے ہمارا کردار ہو دوستانہ

اساتذہ کی تعظیم و تکریم کے لئے پروفیسر صبیہہ زبیر نے طلبا کے نام ایک پیغام دیا۔

استادوں کی تعظیم کرو، استادوں کی تکریم کرو
دنیا کو بنانے والے ہی استادوں کو تسلیم کرو

استاد نہ ہوں تو بے معنی تقریریں اور تحریریں ہیں

استاد نہ ہوں محمل سب انسانوں کی تقدیریں ہیں

دنیا کا فسانہ ان سے ہے انساں کی کہانی ان سے ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.