ETV Bharat / bharat

موجودہ مالی سال میں ڈھائی ہزار ایف پی او بنانے کا ہدف - وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر

وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ایف پی او کی اس اسکیم کو منظم ، شفاف بنانے اور آسان جانکاری کے لئے انٹیگریٹڈ پورٹل بنا یا جائے گا۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے یہ بات وزارت زراعت میں نئے ایف پی او کے منصوبے کی جائزہ میٹنگ کے دوران کہی۔

موجودہ مالی سال میں ڈھائی ہزار ایف پی او بنانے کا ہدف

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 2:04 AM IST

رواں مالی سال میں تقریبا ڈھائی ہزار فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) تشکیل دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ایف پی او کی اس اسکیم کو منظم ، شفاف بنانے اور آسان جانکاری کے لئے انٹیگریٹڈ پورٹل بنا یا جائے گا۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے یہ بات وزارت زراعت میں نئے ایف پی او کے منصوبے کی جائزہ میٹنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں 10 ہزار نئے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) تشکیل دینے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ، ان ایف پی او کی تشکیل سے چھوٹے کسانوں کو کافی سہولیات میسر ہوں گی ۔ ملک بھر میں تقریبا 6،600 بلاک ہیں اور ان میں ہر ایک کم از کم ایک پی ایف او بنایا جائے گا ، جس سے کسانوں کو سہولیات میسر ہونے کے ساتھ کھیتی کے معیار میں بھی اضافہ ہو گا ۔

تومر نے کہا کہ ایف پی او کی تشکیل سے منسلک تمام ایجنسیاں یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ اس منصوبے کے تصو ر کو مکمل کریں ۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ملک بھر کے کسانوں کو بھرپور فوائد حاصل ہوں۔ دس ہزار ایف پی او بنانے پر سرکار 6،865 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ انہوں نے ایف پی او کی درجہ بندی کئے جانے اور اس میں مزید کسانوں کو شامل کرنے کی بات کہی ، تاکہ زرعی شعبے کو اس کا پورا فائدہ مل سکے۔

اسکیم کے لئے تومر نے ایگریکلچرل ایکسٹینشن سینٹروں کی امداد حاصل کرنے کو بھی کہا ، جن کا اضلاع میں کافی نیٹ ورک ہے۔ میٹنگ میں وزیر مملکت برائے زراعت پرشوتم روپلہ اور کیلاش چودھری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اورسکریٹری زراعت سنجے اگروال نے اسکیم کی پیشرفت سے آگاہ کرایا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.