ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں توسیع کےساتھ اسکول، کالج کھولنے کی اجازت - اردو نیوز تمل ناڈو

وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے منگل کےروز ضلع مجسٹریٹ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے بعد کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کی مدت 15 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کےساتھ اسکول،کالج کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:39 PM IST

تمل ناڈو حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت کو مزید دو ہفتوں کے لیے 15 ستمبر تک بڑھا دیا گیاہے، لیکن حکومت نے بدھ سے اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے منگل کےروز ضلع مجسٹریٹ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے بعد کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کی مدت 15 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل پینل کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کی رائے کی بنیاد پر نویں سے بارہویں جماعت تک کے اسکول ، کالج اور پولی ٹیکنک ادارے بدھ سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔اسکولوں اور کالجوں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمل ناڈو: سڑک حادثے میں رکن اسمبلی کے بیٹے کی موت پر وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

انہوں نے بتایا کہ ہاسٹل میں کام کرنے والے مردوں اور عورتوں کو حکومت کی جانب سے وضع کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر حکومت نے وہاں سے آنے والے طلباء کو ویکسین لگانا لازمی قرار دیا ہے۔ نیز، انہیں تمل ناڈو میں داخل ہونے سے پہلے آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

اس دوران وزیراعلی اسٹالن نے خاندانوں اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اور اسکولوں اور کالجوں میں کووڈ۔ 19 کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کی تعلیم اور ذہنی تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.