طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانک زئی نے قطر میں پاکستان کے سفیر سے افغانستان کی تعمیر نو اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے جمعہ کی دیر رات ٹویٹر پر لکھا ’’سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانک زئی اور ان کے وفد نے قطر میں پاکستان کے سفیر اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال، انسانی امداد، باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی تعمیر نو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:
کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق: طالبان
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے مکمل انخلا کے بعد اس ملک پر طالبان کا کنٹرول ہوگیا ہے۔
یو این آئی