افغانستان میں لڑکیوں کے لئے سیکنڈری تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمت میں داڑھی کے بغیر نوکری نہیں ملے گی، طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت دی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں میں گشت کر رہے ہیں، جن کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ ملازمین نئے قوانین کی تعمیل کر رہے ہیں یا نہیں۔ Taliban Asks GOVT Employees To Grow Beards
اسی طرح سرکاری ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں، جب کہ صحیح وقت پر نماز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والوں کے دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ انہیں برطرف بھی کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو طالبان حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات کو ان کی کلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ لڑکیوں کو مزید کہا گیا کہ جب تک امارت اسلامیہ اپنے اگلے فیصلے کا اعلان نہیں کرتی وہ گھر میں ہی رہیں۔
- مزید پڑھیں:۔ EU React On Afghan Girls' Education: افغان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی یوروپی یونین نے مذمت کی
مقامی خبر رساں ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق افغان وزارت تعلیم کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کہ اسلامی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق کوئی منصوبہ نہیں بنایا جاتا۔ افغانستان میں وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ فی الحال چھٹی جماعت سے آگے کے طالبات کے اسکول بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت اس بارے میں بہت جلد ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔Taliban Closes Girls Schools after Reopening