ETV Bharat / bharat

یورپی یونین کے سات ممالک اور سوئٹزرلینڈ نے کووی شیلڈ کو منظوری دے دی - کوویشیلڈ ویکسین کو یورپی یونین نے منظور نہیں

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آدار پونا والا کی کووی شیلڈ ویکسین کو سوئٹزرلینڈ سمیت سات یورپی ممالک میں تسلیم کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب کووی شیلڈ ویکسین لینے والے بھارتی یوروپی ممالک کے دورے پر جا سکیں گے۔

switzerland and seven eu countries given green pass to covishield says source
یورپی یونین کے سات ممالک اور سوئٹزرلینڈ نے کوویشیلڈ کو منظوری دے دی
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 2:28 PM IST

کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد جو بھارتی یوروپی ممالک جانا چاہتے تھے ان کو ویکسینیشن کے بعد بھی پیدا ہونے والے مسائل اب ختم ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی سفر پر جانے کی تیاری کرنے والے بھارتی شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب کووی شیلڈ ویکسین لینے والے بھارتی یوروپی ممالک کے دورے پر جاسکیں گے۔

switzerland and seven eu countries given green pass to covishield says source
یورپی یونین کے سات ممالک اور سوئٹزرلینڈ نے کوویشیلڈ کو منظوری دے دی

یوروپی یونین کے سات ممالک اور سوئٹزرلینڈ نے کورونا ویکسین کووی شیلڈ کو منظوری دے دی ہے۔ یوروپی یونین کی جانب سے ان لوگوں کو گرین پاسز نہ دینے پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جنھوں نے کووی شیلڈ ویکسین لی تھی۔

کووی شیلڈ ویکسین کو یوروپی یونین نے منظور نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے جن لوگوں کو یہ ویکسین لگائی تھی ان کو گرین پاس نہیں مل رہا تھا۔ جس کے بعد حکومت ہند نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آدار پونا والا نے 26 جون کو کہا تھا کہ انہوں نے یوروپی یونین کے سفر کے دوران کووی شیلڈ کے خلاف ٹیکے لگائے جانے والے بھارتیوں کو درپیش مسائل کا معاملہ یوروپی یونین کی اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا اور اس کے جلد حل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ ویکسین لگوانے کے بعد نہیں بنی اینٹی باڈی، معاملہ عدالت پہنچا

واضح رہے کہ کووی شیلڈ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی-آسٹرا زینیکا نے تیار کی ہے اور یہ بھارت میں پونے میں مقیم ایک ویکسین بنانے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ تیار کررہی ہے۔ اسی پر پونہ والا نے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ کووی شیلڈ لینے والے بہت سے ہندوستانیوں کو یوروپی یونین کے سفر کے حوالے سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں نے یہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس معاملے کو جلد ہی ریگولیٹری اور سفارتی سطح پر حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.