ETV Bharat / bharat

Supreme Court Gets 5 New Judges سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی حلف برداری

سپریم کورٹ کالجیم نے 13 دسمبر 2022 کو جسٹس متل، جسٹس کرول، جسٹس کمار، جسٹس امان اللہ اور جسٹس مشرا کو سپریم کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 7:48 PM IST

نئی دہلی، چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پیر کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو عہدے کا حلف دلایا جسٹس چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں تین چیف جسٹس اور ہائی کورٹس کے دو ججوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پنکج میتھل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سنجے کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس منوج مشرا کو حلف دلایا گیا۔

ان پانچ ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ اس عدالت کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔صدر دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت کی قانون و انصاف کی وزارت نے ہفتہ کو پانچ ججوں کی تقرری کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

دو دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کے لیے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارشات مرکزی حکومت کے سامنے زیر التوا ہیں۔ کالجیم نے 31 جنوری کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس راجیش بندل اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں:Centre Clears 5 New Supreme Court Judges سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.