ETV Bharat / bharat

Mob Lynching in Ramanagara مویشیوں کی منتقلی کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت، ایف آئی آر درج - مویشیوں کی نقل و حمل کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت

رامانگرہ میں مویشیوں کی نقل و حمل کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت ہو گئی ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے لاش کو لاری میں ڈال کر جلوس نکالا۔ ساتھ ہی اس دوران پونیتھ کیریہلی کو جلد گرفتار کیا جائے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مویشیوں کی نقل و حمل کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت، ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 8:54 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 12:19 PM IST

مویشیوں کی نقل و حمل کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت، ایف آئی آر درج

رامانگرہ: ریاست کرناٹک کے رامانگرہ میں ماب لینچینگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ رامانگرہ میں مویشیوں کی نقل و حمل کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کینٹر گاڑی میں مویشیوں کو لے جانے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ ادریش پاشا نام کے شخص کی مشتبہ موت رام نگر ضلع کے کنک پور تعلقہ کے ستانورو گاؤں کے قریب ہوئی۔ ادریش پاشا (35) منڈے ضلع کا ایک کینٹر ڈرائیور تھا۔

گئو رکشکوں پر قتل کا الزام

بتایا جا رہا ہے کہ مویشیوں کی نقل و حمل کے دوران خود ساختہ گائے کے محافظوں پونیتھ کیریہلی اور ان کے ساتھیوں نے گاڑی کو روکا۔ اس وقت ڈرائیور ادریش پاشا گاڑی سے نیچے اتر کر ڈر سے بھاگنے لگا۔ اس کے بعد اس کی لاش گاڑی سے کچھ فاصلے پر برآمد کی گئی۔

ستانورو پولیس اسٹیشن میں شکایت

متوفی کے رشتہ داروں نے ستانورو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ متوفی نے الزام لگایا ہے کہ 'پونیت کیریہلی اور اس کے ساتھیوں نے گاڑی کو روک کر ادریش پاشا پر حملہ کر دیا۔ اس وقت ادریس مویشی لے جا رہے تھے۔ ادریس نے مویشی منڈی کے کاغذات بھی دکھائے لیکن پونیت نے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جب اس نے دینے سے انکار کیا تو انہوں نے اس کی پٹائی کی۔ جس کے بعد وہ کسی طرح بھاگنے لگا۔ لیکن ان لوگوں نے اسے دوڑایا اور پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔'

متوفی کے لواحقین کا زبردست احتجاج

اس سلسلے میں پونیتھ کیریہلی کے خلاف ستانور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متوفی کے لواحقین نے پونیت کیریہلی کے خلاف کارروائی کے لیے ستانور پولیس اسٹیشن کے قریب زبردست احتجاج کیا۔ ستانور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔

ستانور تھانے میں درج شکایت: پونیت کیریہلی اور دیگر کے خلاف ستانور تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ 341، 504، 506، 324، 302، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یکم اپریل کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا تھا لیکن معاملہ میڈیہ کے سامنے دیر سے آیا۔

پونیتھ کیریہلی کے خلاف غم و غصہ پھوٹ پڑا: پاشا کی موت کے تناظر میں منڈیا میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ متوفی کے لواحقین اور مقامی لوگوں نے لاش کو لاری میں ڈال کر اور جلوس نکالا۔ ساتھ ہی اس دوران پونیتھ کیریہلی کو جلد گرفتار کیا جائے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس دوران مظاہرین نے مقتول کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mob Lynching In Jharkhand جھارکھنڈ میں شرپسندوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

Last Updated : Apr 3, 2023, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.