ETV Bharat / bharat

Sudha Bharadwaj Bail: عدالت عظمیٰ میں سدھا بھاردواج کی ضمانت کے خلاف این آئی اے کی اپیل خارج

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 5:10 PM IST

بھیما کوریگاؤں تشدد معاملے Bhima-Koregaon Case میں سماجی کارکن سدھا بھاردواج کی ضمانت Activist Sudha Bharadwaj Bail کی عرضی کو بمبئی ہائی کورٹ نے یکم دسمبر کو قبول کرلیا تھا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے این آئی اے نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی، جسے آج سپریم کورٹ نے مسترد SC Rejects NIA peal کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بھیما کوریگاؤں تشدد کیس Bhima-Koregaon Case میں سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج Activist Sudha Bharadwaj Bail کو بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی اپیل منگل کے روز مسترد کر دی۔

جسٹس یو یو للت، جسٹس روندر بھٹ اور جسٹس بیلا ترویدی نے اپیل کو خارج کر دیا۔ بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانونی قرار دیتے ہوئے مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے بمبئی ہائی کورٹ نے یکم دسمبر کو سدھا بھاردواج کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی تھی، جو 28 اکتوبر 2018 سے جیل میں ہیں۔ ان کی ضمانت کی شرائط طے کرنے کے لیے 8 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ کے سامنے’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت اپیل پر جلد سماعت کے لیے این آئی اے کی طرف سے عرضی داخل کی گئی تھی۔ این آئی اے نے سدھا بھاردواج کو ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں: Bheema Koregaon Case Bail: سدھا بھردواج کی درخواست ضمانت منظور

چھتیس گڑھ میں قبائلیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی بھاردواج پر ماؤنوازوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ بھیما کوریگاؤں تشدد کیس میں سدھا کے علاوہ ورور راؤ، سوما سین، مہیش راؤت، سدھیر دھاؤلے، ورنن گونزالویز، سریندر وغیرہ بھی ملزمان میں شامل ہیں، لیکن ان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.