ETV Bharat / bharat

Om Birla On Row Over Unparliamentary Words: 'ایوان میں کسی بھی لفظ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں'

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا Speaker Om Birla نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 'کسی بھی لفظ کے استعمال پر پابندی نہیں' لگائی گئی ہے اور پریسائیڈنگ آفیسر کا کام ایوان کے وقار اور اراکین کے حقوق کی حفاظت کرنا ہوتا ہے۔Om Birla On Row Over Unparliamentary Words

Om Birla On Row Over Unparliamentary Words
'ایوان میں کسی بھی لفظ کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں'
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 9:17 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے لوک سبھا، راجیہ سبھا اور ملک کی مختلف اسمبلیوں کی کارروائی سے حذف کیے جانے والے الفاظ کے حوالے سے جاری نئے کتابچہ سے پیدا ہونے والے تنازع پر ایک خصوصی طور پر منعقدہ پریس کانفرنس میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس تنازع کو غیر ضروری بتاتے ہوئے کہا کہ 'ایوان میں معدوم الفاظ کا کتابچہ پہلے بھی جاری ہوتا رہا ہے، اس لیے موجودہ تنازع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔Om Birla On Row Over Unparliamentary Words

یہ بھی پڑھیں: Congress React on List of Unparliamentary Words: غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش: کانگریس

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ پریسائیڈنگ آفیسر ایوان میں بحث کے دوران استعمال ہونے والے الفاظ کو حذف کرنے کا فیصلہ اس کے سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتا ہے اور رکن کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ کسی رکن کے بیان سے کسی بھی لفظ کو حذف کرنے پر اعتراض اٹھائے۔ اوم برلا نے کہا کہ کوئی بھی اظہار رائے کی آزادی نہیں چھین سکتا، لیکن بات چیت کا باوقار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے اصول اور طریقہ کار طے کرتی ہے۔ حکومت اسے ہدایات نہیں دیتی اور نہ ہی اس نے کسی لفظ پر کوئی پابندی لگائی ہے۔ Om Birla On Row Over Unparliamentary Words

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.