ETV Bharat / bharat

Sonia On Indiara Gandhi اندرا گاندھی کے کام ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہورہے ہیں، سونیا - Indira Gandhi

اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ کئے گئے قابل ذکر کام ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے اپنے کاموں سے ملک اور سماج پر بہت اچھا اثر ڈالا ہے۔ ان کے کام کی ان کے مخالفین نے بھی تعریف کی۔Sonia On Indiara Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 9:41 PM IST

نئی دہلی: اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ کئے گئے قابل ذکر کام ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ آج یہاں اندرا گاندھی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ امن، تخفیف اسلحہ اور ترقی کے لیے یہ ایوارڈ 1985 میں قائم کیا گیا تھا اور تب سے یہ اعزاز مختلف شعبوں میں کام کرنے والے نامور لوگوں اور اداروں کو دیا جا رہا ہے۔Sonia On Indiara Gandhi

انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے اپنے کاموں سے ملک اور سماج پر بہت اچھا اثر ڈالا ہے۔ ان کے کام کی ان کے مخالفین نے بھی تعریف کی۔ انہوں نے غربت کے خاتمے اور ملک کے اتحاد کے لیے جو اقدامات کیے تھے ان کے ناقدین نے بھی اس سمت میں ان کے اقدامات کی حمایت کی اور ان کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے تعلیم کے شعبہ میں کئی اہم کام کئے ہیں اور آج انہیں خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ تعلیم کے میدان میں کام کرنے والی تنظیم پرتھم کو دیا جا رہا ہے۔ سابق نائب صدر حامد انصاری نے تقریب کے دوران تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی تنظیم پرتھم کی سربراہ ڈاکٹر رکمنی بنرجی کو یہ اعزاز پیش کیا۔

اس ادارے کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہاکہ پرتھم ایک قابل ذکر ادارہ ہے جس نے تیس سال سے بھی کم عرصے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر تعلیم کے شعبہ میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ ادارے نے اسکولی تعلیم کو مزید بامقصد اور موثر بنانے میں نمایاں کام کیا ہے۔ اس نے نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے بلکہ سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے نگرانی اور تشخیص کو بھی اختراع کیا ہے۔ ادارے نے اس شعبے میں جو قابل ذکر نتائج مرتب کیے ہیں ان کی رپورٹ اور تجزیہ نے مختلف ریاستوں میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم پر عوامی تجزیوں کو متاثر کیا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک مثال پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indira Gandhi Birth Anniversary کھڑگے اور سونیا نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.